4 مارچ 2015 - 17:23
آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کے تعاون کا خیر مقدم

ناوابستہ تحریک نے جوائنٹ ایکشن پلان کےدائرہ کارمیں جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کا خیرمقدم کیاہے

اہل بیبت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نےجو ناوابستہ تحریک کے سربراہ ہيں اس تحریک کے نمائندے کی حیثیت سے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ناوابستہ تحریک، سفارتکاری اور باہمی مذاکرات کو ہی، ایران کے ایٹمی معاملے کی ہمہ گیر اور پائیدار راہ حل قرار دیتی ہے- ایران کے مندوب نے کہا کہ ناوابستہ تحریک ایجنسی کے تمام ممبرملکوں کواس سلسلے میں مثبت شراکت کی ترغیب دلاتی ہے۔ ناوابستہ تحریک نےاس بیان میں ایک بارپھر پرامن مقاصد اوراسی طرح تحقیق اورترقی کےلئے جوہری توانائی کے استعمال  کو  سبھی ملکوں کی ناقابل انکار ضرورت اور مسلمہ حق  قرار دیا اور اس سلسلے میں حائل ہر طرح  کی رکاوٹ یا پابندی کے خلاف اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ ناوابستہ تحریک کے ممالک نےمطالبہ کیاہےکہ ایٹمی ٹکنالوجی سےپرامن استفادےاورایٹمی ایندھن کےسلسلےمیں تمام ممبرملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کےفیصلوں اور پالیسیوں کا احترام کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲